رسائی کے لنکس

بانی صدر کی سالگرہ پر شمالی کوریا کا میزائل تجربہ 'ناکام'


فائل فوٹو
فائل فوٹو

مبصرین یہ پیش گوئی کرتے آرہے تھے کہ شمالی کوریا اپنے بانی صدر کم ال سنگ کی سالگرہ کے موقع پر درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کر سکتا ہے۔

شمالی کوریا کی طرف سے اپنے بانی رہنما کی سالگرہ کے موقع پر کیا گیا میزائل تجربہ بظاہر ناکام ہو گیا ہے۔

جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے ایک بیان میں کہا کہ شمال نے "بظاہر جمعہ کو علی الصبح مشرقی ساحل کے قریب میزائل تجربہ کرنے کی کوشش کی لیکن بظاہر یہ ناکام رہا۔"

ایک اعلیٰ امریکی دفاعی عہدیدار کے مطابق امریکی اسٹریٹیجک کمانڈ سسٹم نے بھی اس چیز کا سراغ لگایا ہے جو کہ مبصرین کے جائزے کے مطابق شمالی کوریا کا ناکام مزائل تجربہ تھا۔

مبصرین یہ پیش گوئی کرتے آرہے تھے کہ شمالی کوریا اپنے بانی صدر کم ال سنگ کی سالگرہ کے موقع پر درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کر سکتا ہے۔

شمالی کوریا کی طرف سے جنوبی کوریا، جاپان اور یہاں تک کہ امریکہ کے خلاف دھمکیوں اور اس کے میزائل اور جوہری پروگرام کی وجہ سے تشویش میں اضافہ ہوا ہے۔ شمالی کوریا دعویٰ کرتا ہے کہ اس نے بین البراعظمی میزائل تیار کر لیا ہے جو امریکہ کو ہدف بنا سکتا ہے۔

جمعرات کو واشنگٹن میں شمالی امریکی ایرواسپیس ڈیفنس کمانڈ کے کمانڈر کا کہنا تھا کہ امریکی فورسز شمالی کوریا کی طرف سے ایسے کسی بھی میزائل سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

تاہم بحریہ کے ایڈمرل بل گورٹنی نے ایسے کسی حملے کے امکان کو مسترد کیا۔

XS
SM
MD
LG