رسائی کے لنکس

بھارت سے امن کا پیغام لایا ہوں: ریاست بیہار کے وزیراعلی


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

ریاست بیہار کے وزیراعلٰی نتیش کمار نے کہا کہ پاکستان اور بھارت اگر مل کر کام کریں تو تیزی سے ترقی کرسکتے ہیں۔

بھارت کے ریاست بیہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہیں اور ہفتہ کو صوبہ سندھ کے وزیراعلیٰ قائم علی شاہ کے ہمراہ وہ کراچی میں قائداعظم کے مزار پر بھی گئے۔

بعد ازاں صحافیوں سے گفتگو میں نتیش کمار نے کہا کہ دونوں پڑوسی ملکوں کے درمیان بہت سی قدریں مشترک ہیں اس لیے پاکستان اور بھارت مل کر بہت سے مسائل حل کر سکتے ہیں۔

’’میں یہاں بھارت اور بلخصوص بیہار کے لوگوں کی طرف سے خیر سگالی کا پیغام لے کر آیا ہوں۔ اگر ہم مل جل کر چلیں تو تیزی سے ترقی کرسکتے ہیں اور امن، چین قائم ہوگا۔‘‘

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے مرکز کی سطح پر کوششیں جا ری ہیں۔

’’آنے جانے سے تعلقات مزید بہتر اور مضبوط ہوتے ہیں۔ دونوں حکومتوں میں مسائل پر بات چیت ہوئی ہے اور پیش رفت بھی کچھ ہوئی ہے۔ مسائل بات چیت سے ہی حل ہونگے، تلخیوں سے نہیں ہونگے۔‘‘

پاکستان اور بھارت کے مابین رابطوں میں حالیہ ہفتوں میں اضافہ ہوا ہے اور گزشتہ ہفتے بھی بھارتی پارلیمان کی اسپیکر دیگر اراکین کے ہمراہ اسلام آباد میں سارک اسپیکرز اور پارلیمنٹرین کانفرنس میں شرکت کے لیے اسلام آباد آئی تھیں۔
XS
SM
MD
LG