رسائی کے لنکس

امریکی مشن کے دو مقامی اہلکاروں کی ہلاکت ’بھیانک نقصان‘ ہے: ڈیوڈ ہیل


امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل
امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل

واضح رہے کہ منگل کو مہمند ایجنسی میں ایک بم دھماکے میں امریکی مشن کے دور اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔

پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈیوڈ ہیل نے بدھ کو ایک پیغام میں کہا کہ ’’گزشتہ روز ہمیں ایک بھیانک نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔‘‘

واضح رہے کہ منگل کو مہمند ایجنسی میں ایک بم دھماکے میں امریکی مشن کے دور اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔

طالبان کے ایک دھڑے جماعت الاحرار نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

اُن کا کہنا تھا کہ پشاور میں امریکی قونصل خانے میں کام کرنے والے ’’ہمارے دو ساتھی عابد شاہ اور فیصل خان دہشت گردی کے ایک حملے میں ہلاک ہو گئے۔ وہ سفارتخانے اور قونصلیٹ ٹیم کا قابل قدر اثاثہ تھے۔ ہم اُن کے بچھڑ جانے پر بے حد افسردہ ہیں۔‘‘

واضح رہے کہ فیصل خان پشاور قونصل خانے میں سب سے سینیئر پاکستانی اہلکار تھے۔ انہوں نے 1998 میں انٹرنیشنل نارکوٹکس اینڈ لاء انفورسمنٹ افیئرز (آئی این ایل) میں شمولیت اختیار کی اور قبائلی علاقوں میں پوست کی کاشت کے خاتمے کے لیے کام کیا۔

امریکی سفارت خانے کے بیان کے مطابق فیصل خان متعدد اضلاع میں پوست کی کاشت کے خاتمے کے عمل میں حکومت ِپاکستان کے معاون ثابت ہوئے۔

’’وہ اپنی حس مزاح، کام سے لگن اور ایک بہترین شخصیت کے طور پر پہچان رکھتے تھے۔ ہم اُن کی وفات پر اُن کی اہلیہ، تین بیٹیوں اور ایک بیٹے کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔‘‘

مہمند ایجنسی میں ہلاک ہونے والے دوسرے شخص کا نام عابد شاہ تھا اور اُنھوں نے 2009 میں پشاور قونصل خانہ میں بطور سرویلنس ڈیٹیکشن اسپیشلسٹ شمولیت اختیار کی۔

امریکی سفارت خانے کے مطابق ’’گیارہ بہن بھائیوں کے ساتھ عابد شاہ کے لواحقین میں ایک بیوی اور سات بچے شامل ہیں۔‘‘

سفیر ڈیوڈ ہیل نے کہا کہ یہ بہیمانہ قتل اس فطری خطرے کی نشاندہی کرتا ہےجس کا سامنا فرائض کی ادائیگی کے دوران ’’ہمیں اور بالخصوص ہمارے مقامی اہلکاروں کو کرنا پڑتا ہے۔‘‘

امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری نے بھی مہمند حملے میں ہلاک ہونے والے اہلکاروں کے اہل خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا تھا۔

XS
SM
MD
LG