رسائی کے لنکس

حتمی نتائج کا انتظار، نواز شریف کی 'وکٹری اسپیچ'


لاہور میں اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں نواز شریف نے عام انتخابات میں اپنی جماعت کی کامیابی کا دعویٰ کیا۔

الیشکن کمیشن آف پاکستان کے چیرمین نے اتوار کو رات گئے کہا ہے کہ غیر جانبدارانہ اور شفاف انتخابات کا مرحلہ "بخیر و خوبی مکمل ہوگیا ہے، اور اس وقت ووٹوں کی گنتی کا کام جاری ہے"۔

اسلام آباد میں اخباری کانفرنس سے خطاب میں جسٹس فخر الدین جی ابراہیم نے کہا کہ مجموعی طور پر انتخابات پُر امن رہے جس پر انہوں نے قوم کو مبارک باد دی۔

اس سے قبل لاہور میں سابق وزیرِاعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے ساتھ مسلم لیگ کے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں نواز شریف نے عام انتخابات میں اپنی جماعت کی کامیابی کا دعویٰ کیا۔

اپنے خطاب میں میاں نوازشریف نے کہا کہ وہ "لوڈ شیڈنگ، غربت اور مہنگائی کے خاتمے کے لیے دوسری جماعتوں کےساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں"۔


اُنھوں نےاعتماد کا اظہار کرنے پر ووٹروں کا شکریہ ادا کیا، اور سب جماعتوں کو مل کر ساتھ چلنے کی دعوت دی۔

میاں نواز شریف نے اپنے حامیوں سے کہا کہ وہ دعا کریں کہ اُن کی جماعت کو قومی اسمبلی میں اکثریت حاصل ہو، کیونکہ اُن کے بقول، مانگی ہوئی سیٹوں سے مضبوط حکومت نہیں بنتی۔

اُنھوں نے کہا کہ وہ اقتدار میں آکر قوم سے کیے گئے وعدوں کو پورا کریں گے، "جن کا مقصد ملک کی قسمت بدلنا ہے"۔

نواز شریف نے کہا کہ غیر حتمی نئائج کی بنیاد پر "تقریباً تصدیق ہو چکی ہے کہ مسلم لیگ اس انتخاب میں سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے۔ دعا کریں کہ حتمی نتائج میں نون لیگ کو اکثریت حاصل ہو"۔
XS
SM
MD
LG