رسائی کے لنکس

پاکستان کو جیت کے لیے 251 رنز درکار


پاکستان کو جیت کے لیے 251 رنز درکار
پاکستان کو جیت کے لیے 251 رنز درکار

ابوظہبی میں کھیلے جانے والے دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے 251 رنز کا ہدف دیا ہے۔

بدھ کو ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلش بلے بازوں نے پراعتماد کارکردگی کا مظاہرہ کرتےہوئے مقررہ پچاس اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 250 رنز بنائے۔ کپتان الیسٹر کک نے 102 جب کہ روی بوپارا نے 58 رنز بنائے۔

پاکستان کی طرف سے اعزاز چیمہ نے دو، شاہد آفریدی اور سعید اجمل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

انگلینڈ نے اپنی ٹیم کو کوئی تبدیلی نہیں کی جب کہ بدھ کو ہونےو الے اس میچ میں پاکستان نے اسد شفیق کی جگہ اظہر علی، شعیب ملک کی جگہ عبدالرحمن اور وہاب ریاض کی جگہ اعزاز چیمہ کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

چار ایک روزہ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو ایک صفر سے برتری حاصل ہے۔ پیر کو کھیلے گئے پہلے میچ میں پاکستان کو 130 رنز سے شکست ہوئی تھی۔

XS
SM
MD
LG