رسائی کے لنکس

شمالی وزیرستان: جھڑپ میں دو فوجی، چار جنگجو ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

اُدھر خیبر ایجنسی میں اتوار کو کی گئی کارروائی میں فوج کے مطابق خودکش بمباروں کو تربیت فراہم کرنے والا ایک اہم کمانڈر بھی مارا گیا۔

پاکستانی فوج کے مطابق قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں آپریشن ’ضرب عضب‘ کے دوران دہشت گردوں سے جھڑپ میں کم از کم دو فوجی ہلاک ہو گئے جب کہ چار جنگجو بھی مارے گئے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ’آئی ایس پی آر‘ کے پیر کو جاری ہونے والے ایک مختصر بیان کے مطابق یہ جھڑپ گرملائی کے علاقے میں کارروائی کے دوران ہوئی۔ اس بارے میں سرکاری طور پر مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

شمالی وزیرستان میں 15 جون سے آپریشن ’ضرب عضب‘ جاری ہے اور فوج کے مطابق بیشتر علاقوں کو دہشت گردوں سے صاف کیا جا چکا ہے اور بعض دور دراز پہاڑی علاقوں میں کارروائی جاری ہے۔

فوج کے مطابق غیر ملکی جنگجوؤں سمیت اب تک 1100 سے زائد دہشت گرد مارے جا چکے ہیں جب کہ اُن کے بیشتر ٹھکانوں اور انتظامی ڈھانچے کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

ہلاکتوں کی تعداد کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے کیوں کہ علاقے تک میڈیا کو بہت محدود رسائی حاصل ہے۔

شمالی وزیرستان سے فرار ہونے والے دہشت گردوں کے خلاف قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں ’خیبر ون‘ کے نام سے بھی گزشتہ ماہ ایک آپریشن کا آغاز کیا گیا۔

اس علاقے میں اتوار کو کی گئی کارروائی میں فوج کے مطابق خودکش بمباروں کو تربیت فراہم کرنے والا ایک اہم کمانڈر بھی مارا گیا، کارروائی میں مجموعی طور پر 13 دہشت گرد مارے ہلاک ہوئے۔

خیبر ایجنسی میں کارروائی کے آغاز کے بعد اس علاقے سے محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی کرنے والے خاندانوں کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

XS
SM
MD
LG