رسائی کے لنکس

افغان فورسز کی ’’بلا اشتعال‘‘ گولہ باری پر پاکستان کا احتجاج


افغان سرحد سے ملحقہ قبائلی علاقے شمالی وزیرستان کی حدود میں منگل کو داغے گئے ماٹر گولوں سے دو شہری ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا تھا۔

پاکستان نے افغان سرحدی پولیس کی ’’بلا اشتعال‘‘ گولہ باری سے اپنے شہریوں کی ہلاکت پر شدید احتجاج کیا ہے۔

افغان سرحد سے ملحقہ قبائلی علاقے شمالی وزیرستان کی حدود میں منگل کو داغے گئے ماٹر گولوں سے دو شہری ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا تھا۔

وزارتِ خارجہ سے بدھ کو جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ اسلام آباد میں متعین افغان ناظم الامور کو گزشتہ شب طلب کرکے اُنھیں سرحد پار سے ہوئی اس خالف ورزی پر حکومتِ پاکستان کی تشویش سے آگاہ کیا گیا۔

’’افغان حکام کو کہا گیا کہ ایسے واقعات کو دوبارہ رونما ہونے سے روکا جائے۔’’

بیان کے مطابق افغان سفارت کار پر واضح کیا گیا کہ اس نوعیت کے واقعات سرحدی اُمور میں باہمی ربط و تعاون سے متعلق نافظ العمل طریقہ کار کو نقصان پہنچاتے ہیں اور یہ دونوں برادر ممالک کے مابین تعلقات کے لیے بھی ’’ضرر رساں‘‘ ہیں۔

پاکستان کے جنوب مغربی صوبہ بلوچستان میں بھی گزشتہ ہفتے افغان سرحدی پولیس کی فائرنگ سے پانچ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
XS
SM
MD
LG