رسائی کے لنکس

پیرس ہلٹن کو مقدمے کا سامنا


پیرس ہلٹن کے بارے میں خبر یہ ہے کہ انہیں ایک معاہدے کی خلاف ورزی پر 2 ملین ڈالرز ہرجانے کے مقدمے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ہالی وڈ ایکٹریس اور سماجی محفلوں کی جان پیرس ہلٹن سے جڑی چٹپٹی اور دھماکہ دار خبریں اکثر میڈیا کی زینت بنتی رہتی ہیں لیکن آج پیرس ہلٹن کے بارے میں خبر یہ ہے کہ انہیں ایک معاہدے کی خلاف ورزی پر 2 ملین ڈالرز ہرجانے کے مقدمے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

’کانٹیکٹ میوزک‘ کے مطابق جوتے بنانے والی کمپنی ’این ٹیبی گروپ ‘ نے پیرس ہلٹن پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے معاہد ہ تو ان کے ساتھ کیا لیکن وہ مخالف گروپ ’پیریسین پرک‘ کی سوشل میڈیا پر زور شور سے پروموشن کر رہی ہیں۔

اخبار ’نیویارک پوسٹ‘ کا پیرس کے مقدمے کے حوالے سے کہنا ہے کہ جوتے بنانے والی کمپنی نے عدالت میں موقف اختیار کیا ہے کہ انہوں نے پیرس ہلٹن کی اچھی ساکھ اور شہرت سے متاثر ہو کر ان سے معاہدہ کیا تھا لیکن پیرس نے مخالف کمپنی کو پروموٹ کرکے ان کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ پیرس ہلٹن نے کمپنی پر پہلے ہی رائلٹیز ادا نہ کرنے کے سلسلے میں مقدمہ کر رکھا ہے جس میں کمپنی کو رائلیٹیز کی مد میں 1 ملین ڈالرز ادا کرنے کا کہا گیا ہے۔

پیرس نے کمپنی کی 2007 کی رینج مارکیٹ میں متعارف کرائی تھی۔

پیرس ہلٹن کے ’این ٹیبی گروپ‘ کے ساتھ معاہدے کی مدت رواں سال کے آخر میں ختم ہو رہی ہے۔
XS
SM
MD
LG