رسائی کے لنکس

شام میں فضائی کارروائی، القاعدہ کا سینئر رہنما ہلاک: پینٹاگان


محسن الفاضلی کے خلاف یہ کارروائی آٹھ جولائی کو کی گئی، جب وہ اپنی گاڑی میں سفر پر تھا۔ الفاضلی کا تعلق نام نہاد ’خراسان گروپ‘ سے بتایا جاتا ہے۔

پینٹاگان کا کہنا ہے کہ جولائی کے اوائل میں کی گئی ایک امریکی فضائی کارروائی میں، طویل مدت سے القاعدہ سے وابستہ ایک چوٹی کا کارندہ ہلاک ہوا۔ یہ کارروائی شام میں سرمدہ کے علاقے کے قریب کی گئی۔

محسن الفاضلی کے خلاف یہ کارروائی آٹھ جولائی کو کی گئی، جب وہ اپنی گاڑی میں سفر پر تھا۔

الفاضلی کا تعلق نام نہاد ’خراسان گروپ‘ سے بتایا جاتا ہے۔

پینٹاگان کے ترجمان جیف ڈیوس نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا کہ خراسان گروپ ’امریکہ اور اُس کے اتحادیوں کے خلاف داخلی حملے کرنے کی منصوبہ بندی کرتا رہا ہے‘۔

ڈیوس نے مزید بتایا کہ ’الفاضلی کا کردار القاعدہ کے ایک چوٹی کے سہولت کار کا تھا۔ وہ القاعدہ کے اُن چند سرغنوں میں شامل تھا، جن پر قریبی اعتماد کیا جاتا تھا، اور جنھیں 11 ستمبر 2001ء کے حملوں کے بارے میں پیشگی اطلاع تھی‘۔

پینٹاگان نے کہا ہے کہ الفاضلی اُن دہشت گرد حملوں میں شامل تھا جو اکتوبر 2002ء میں کیے گئے تھے، جن میں کویت کے فلکہ جزیرے پر امریکی مرینز کے خلاف کیا جانے والا حملہ اور فرانسیسی جہاز، ایم وی لمبرگ کو ہدف بنانا شامل ہے۔

ڈیوس کے بقول، ’اُن کی ہلاکت امریکہ، اُس کے اتحادیوں اور پارٹنرز کے خلاف القاعدہ کی طرف سے جاری بیرونی حملوں میں کمی کا باعث بنے گا اور دہشت گردوں کے انتشار کا سبب ہوگا‘۔

XS
SM
MD
LG