رسائی کے لنکس

پشاور اور کوئٹہ کا میچ بارش کے باعث منسوخ


شارجہ کرکٹ گراؤنڈ پر ایک میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ لیکن بارش ہونے کے باعث میچ 16،16 اووز تک محدود کردیا۔

پاکستان سپر لیگ میں پشاورزلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان جمعہ کو ہونے والا میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا، دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ مل گیا۔

شارجہ کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کو ترجیج دی، میچ شروع ہونے پہلے ہی بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا، جب بارش تھمی تو میچ 16،16 اووز تک محدود کردیا۔

تمیم اقبال اور محمد حفیظ نے پشاورزلمی کی طرف سے اننگز کا آغاز کیا، محمد حفیظ آج پھربڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور صرف 16 رنز بناکر محموداللہ کی گیند پر حسن خان کو کیچ دے بیٹھے، اس وقت ٹیم کا مجموعی اسکور 41 رنز تھا۔

حفیظ کے آؤٹ ہونے کے بعد اگلی دو وکٹیں بھی جلد ہی گر گئیں، کامران اکمل بغیر کھاتہ کھولے حسن خان کی گیند پر اسد شفیق کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے جبکہ ایون مورگن صرف ایک رن بنا سکے۔

42 رنز پرتین وکٹیں گرنے کے بعد تمیم اقبال اور صہیب مقصود نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اننگز کو آگے بڑھایا اور چوتھی وکٹ کی ناقابل شکست شراکت میں 75 رنز بناکرمقررہ 16 اوورز میں اسکور 117 رنز تک پہنچادیا، تمیم اقبال نے 46 گیندوں پر4 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 62 اور صہیب مقصود نے 30 رنز بنائے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے محمود اللہ، حسن خان اور روسوؤ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی اننگز شروع ہونے قبل ایک بار پھر بارش شروع ہو گئی، جب بارش رکی تو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی اننگز مزید مختصر کردی گئی اور اسے 6 اوورز میں 55 رنز کا ہدف ملا لیکن بارش نے ایک بار پھر اپنا رنگ جمایا جس کے باعث ایمپائرز نے میچ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا اور دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔

پوائنٹس ٹیبل
پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5،5 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہیں جبکہ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیڈ کے چار، چار پوائنٹس ہیں۔ کراچی کنگز تاحال پہلے پوائنٹ کے حصول کی منتظر ہے۔

XS
SM
MD
LG