رسائی کے لنکس

پورٹ لینڈ اسکول فائرنگ، طالب علم اور حملہ آور ہلاک: رپورٹ


فائل
فائل

میڈیا رپورٹس کے مطابق، سیمی خودکار ہتھیار سے گولیاں چلنے کی آوازیں سنائی دی ہیں، جس کے بعد اسکول کو بند کرکے بچوں کو عمارت سے حفاظت سے نکالنےکی کوششیں جاری ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ واقعے میں ایک بچہ اور ایک حملہ آور ہلاک ہوئے ہیں

منگل کے روز ریاست اوریگن کے شہر پورٹ لینڈ کے ٹروت ڈیل کےدیہی علاقے میں واقع ایک ہائی اسکول میں گولیاں چلنے کے ایک واقعے میں ایک طالب علم اور ایک حملہ آور ہلاک ہوئے۔

ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ پولیس حکام نے صورت حال پر کنٹرول کر لیا ہے، اور واقع کی جگہ کو اب محفوظ قرار دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، یہ واقع مقامی وقت کے مطابق آٹھ بجے صبح پیش آیا جو ایک گھنٹے سے زیادہ دیر تک جاری رہا۔

خبروں کے مطابق، سیمی خود کار اسلحے سے گولیاں چلائی گئیں۔

ابھی یہ واضح نہیں کہ اس واقعے میں کُل کتنے حملہ آور ملوث تھے۔

بتایا گیا ہے کہ گولیاں چلنے کی آوازوں کے فوری بعد، اسکول کو بند کرکے، بچوں کو عمارت سے بحفاظت باہر نکالنےکی کوشش جاری رہی، جب کہ پولیس اہل فوری طور پر پہنچ چکے تھے۔


ٹیلی ویژن رپورٹوں میں اسکول کے بچوں کو عمارت سے باہر آتے ہوئے دکھایا گیا تھا، جب کہ پولیس اہل کار واقع کے مقام پر موجود تھے۔
XS
SM
MD
LG