رسائی کے لنکس

فلم ’را۔ ون‘ کے نئے گانے ’رفتاریں‘ کی ویڈیو جاری


فلم ’را۔ ون‘ کے نئے گانے ’رفتاریں‘ کی ویڈیو جاری
فلم ’را۔ ون‘ کے نئے گانے ’رفتاریں‘ کی ویڈیو جاری

بھارت میں کثرت سے موضوع ِ بحث بننے والی شاہ رخ خان کی نئی فلم ”را۔ ون“ کے نئے گانے ”رفتاریں“کی ویڈیو بھی جاری کردی گئی ہے۔شائقین اس فلم کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں ۔ عموماً ایک فلم کے تمام گانے ایک ساتھ ریلیز کردیئے جاتے ہیں لیکن شاہ رخ نے فلم بینوں کا تجسس بڑھانے کے لئے باری باری گانے ریلیز کئے ہیں۔

سب سے پہلے ”چھمک چھلو“ اس کے بعد ”دلدارہ“ پھر ”کریمنل “اور اب ”رفتاریں“ ریلیز کیا گیا ہے۔

”رفتاریں“ کا میوزک پہلے ٹریلر کے بیک گراوٴنڈ میوزک کے طور پر سامنے آیا تھا، لیکن بعد میں اسے باقاعدہ گانے کی شکل دے کر فلم میں شامل کرلیا گیا۔ دوسری جانب بھارتی سینسر بورڈ کی جانب سے فلم کو سخت شرائط کے بعد نمائش کی اجازت دے دی گئی ہے ۔

شرائط کے مطابق فلم کے آغاز میں شاہ رخ خان کے ذریعے پرفارم کردہ اسٹنٹس کے بارے میں شائقین کے لئے سخت انتباہ جاری کیا جائے گا کہ وہ انہیں کاپی کرنے کی کوشش نہ کریں کیونکہ یہ اسٹنٹس کمپیوٹر کی مدد سے فلم میں دکھائے جارہے ہیں جو خطرناک بھی ہوسکتے ہیں۔

”را۔ وان“ سائنس فکشن فلم ہےجسے اگلے ہفتے یعنی26 اکتوبر کوبھارت اور دیگر ممالک میں ریلیز کیا جارہاہے۔

XS
SM
MD
LG