رسائی کے لنکس

چھٹی بار فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فاتح رافیل نڈال


رافیل نڈال اور راجر فیڈرر
رافیل نڈال اور راجر فیڈرر

پیرس میں ہونے والے سیزن کے دوسرے بڑے ٹینس ٹورنامنٹ ’فرنچ اوپن‘ میں اسپین کے رافیل نڈال نے سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر کو ہرا کر چھٹی بار یہ ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔ اس سے قبل سویڈن کے بیورن بورگ چھ بار یہ ٹائیٹل جیت چکے ہیں۔

عالمی نمبر ایک رافیل نڈال نے سابق عالمی چیمپیئن راجر فیڈرر کوتین گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے میچ میں ایک کے مقابلے میں تین سیٹ سے شکست دی۔نڈال اب تک دس گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ جیت چکے ہیں اور اپنے نمبر ایک کی پوزیشن بھی برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

میچ کے بعد نڈال نے فیڈرر کو اچھا کھیل پیش کرنے پر مبارک باد دی ور شکریہ اداکرتے ہوئے کہا ”آپ سے اگلے سال ملاقات ہوگی“۔ راجر فیڈرر نے اپنے حریف کے بارے میں تعریفی خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ”نڈال کلے پر کھیلنے والے بہترین کھلاڑی ہیں اور مجھے پھر شکست دی، لیکن مجھے خود پر فخر ہے کہ جیسا کھیل میں نے گزشتہ دو ہفتوں میں پیش کیا“۔

XS
SM
MD
LG