رسائی کے لنکس

خلیجی ممالک میں زیر تعمیر بلند و بالاعمارتیں


اس وقت خلیجی ممالک میں انیس یا بیس ایسی بلندو بالا عمارتیں زیر تعمیر ہیں جو مستقبل قریب میں اس خطے کی دلکشی میں مزیداضافہ کردیں گی۔

خلیجی ممالک اپنے سیاحتی مراکز ، شاندار شاپنگ مالز اور حسین ساحلوں کی وجہ سے تودنیا بھر کے سیاحوں کے لئے کشش کا باعث ہیں ہی ۔۔ اب وہاں کی بلند و بالا خوبصورت عمارتیں بھی سیاحوں کوبھرپور انداز میں اپنی جانب متوجہ کررہی ہیں۔

دبئی کے موخر جریدے ”عربین بزنس “کے مطابق اس وقت خلیجی ممالک میں انیس یا بیس ایسی بلندو بالا عمارتیں زیر تعمیر ہیں جو مستقبل قریب میں اس خطے کی دلکشی میں مزیداضافہ کردیں گی۔

یہ عمارتیں تعمیر سے قبل ہی دنیا بھر کے لئے دلکشی کا باعث ہیں۔آیئے ان عمارتوں سے متعلق کچھ تفصیلات پر نظر ڈالیں۔

مرینہ ون او ون ،دبئی
ہوٹل اور رہائشی کمپلیکس پر مشتمل 101منزلہ اور141فٹ اونچی عمارت دبئی مرینہ اپریل 2014میں مکمل ہو جائے گی۔عمارت کی تعمیر 2010میں روک دی گئی تھی لیکن اب اس پردوبارہ کام کا آغاز کردیا گیا ہے۔عمارت میں516اپارٹمنٹس اور 324رومز ہوں گے۔

ڈائمنڈ ٹاور ،جدہ
جدہ میں ”ڈائمنڈ ٹاورز“ کی تعمیر اسی سال شروع ہوئی ہے۔ 432میٹراونچی 93منزلہ ”ڈائمنڈ ٹاورز“ تکمیل کے بعد سعودی عرب کی دوسرے سب سے بلندبلڈنگ ہو گی۔ اس کا اوپری حصہ ہیر ے کی شکل کا ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ اپنے منفرد ڈیزائن کی وجہ سے یہ بلڈنگ دنیا بھر کے سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنے گی۔

کیپٹل مارکیٹ اتھارٹی ہیڈکوارٹرز، ریاض
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں زیر تعمیر 77فلورز پر مشتمل 1263فٹ بلند عمارت کی تعمیر اگلے سال مکمل ہو جائے گی۔اس کا شمار دنیا کی بلند ترین عمارتوں میں ہوگا۔ ٹاور کے بالائی فلورز 300,000اسکوائر فٹ پر محیط ہو ں گے جس میں 76فلورز دفاتر کے لئے مخصوص ہوں گی۔


ورلڈ ٹریڈ سینٹر ،دبئی
دبئی میں تعمیر ہونے والی ورلڈ ٹریڈ سینٹر کی عمارت 1251فٹ بلند ہے اور اس میں 88منزلیں ہوں گی۔ تعمیر مکمل ہونے کے بعد اس میں 474اپارٹمنٹس ہوں گے ،اس کے علاوہ متعددریٹیل ، انٹرٹینمنٹ اور بزنس آفسز بھی اس شاندار عمارت کا حصہ ہوں گے۔

دی ایڈریس، دی بی ایل وی ڈی ، دبئی
اس رہائشی اور ہوٹل کمیپلیس میں 72فلورز ہوں گی اور یہ 1214فٹ بلند ہوگی۔” دی ایڈریس ، دی بی ایل وی ڈی 72منزلہ عمارت ہوگی جو 2015میں مکمل کی جائے گی اور یہاں سے ”برج خلیفہ“،”برج لیک“ ،”دبئی فاوٴنٹین“ اور” دبئی مال“ کا نظارہ کیا جاسکے گا۔

احمد عبدالرحیم العطار ٹاور،دبئی
76منزلہ رہائشی اسکائی اسکریپر کی لمبائی 1122 فٹ ہو گی اور یہ 2014میں مکمل ہوگی۔یہ عمارت دبئی کے شیخ زید روڈ پر زیر تعمیر ہے۔

ایڈ نوک ہیڈکوارٹرز، ابو ظہبی
ایڈنوک کے ہیڈکوارٹرز کی نئی عمارت 69منزلہ ہو گی اور اس کی لمبائی 1122فٹ ہو گی۔ اس عمارت کی تعمیر 2014میں مکمل ہوگی ۔عمارت کی اندورنی آرائش کے لئے انتہائی جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی۔

ڈی اے ایم اے سی آردبئی
دبئی میں زیر تعمیر یہ عمارت 1099فٹ بلند ہوگی اور اس میں 86فلورز ہوں گے۔ 2016میں مکمل ہونے والی یہ عمارت دبئی کی بلند ترین اور دنیا کی چوتھی بلند رہائشی عمارت ہوگی۔

گیٹ آف کویت ٹاور، کویت سٹی
گیٹ آف کویت سٹی 2015میں مکمل ہوگی۔ 1083فٹ بلند اور 80فلورز پر مشتمل اس عمارت میں ہوٹل ، دفاتر ، کنونشن سینٹر ، ملٹی اسٹوری کارپارکنگ اور ریٹل شاپس ہوں گی۔

دی اسکائی اسکریپرز ،دبئی
دبئی کے بزنس بے میں بننے والی ”دی اسکائی اسکریپرز“ کی لمبائی 1083فٹ ہو گی اور اس میں 66فلورز ہوں گے۔

ال یعقوب ٹاورز، دبئی
رہائشی اور ہوٹل کمپلیکس پر مشتمل ال یعقوب ٹاورز کی تعمیر اسی سال مکمل ہوگی۔ 1076فٹ بلند اس عمارت میں 69منزلیں ہو ں گی۔

لامر ٹاور ،جدہ
1056فٹ بلند اور 70منزلہ اس عمارت کی تعمیر 2015میں مکمل کر لی جائے گی ۔ اس میں دفاتر اور رہائشی اپارٹمنٹس ہوں گے۔یہ جدہ کی بلند ترین عمارت ہو گی۔

برج رافل ،ریاض
ریاض میں تعمیر ہونے والی برج رافل سعودی عرب کی سب سے بلند رہائشی عمارت ہوگی۔ اس کی لمبائی 1010فٹ ہو گی اور اس میں 70فلورز ہوں گے۔ عمارت کی تعمیر 2014میں مکمل ہو گی۔

کے اے ایف ڈی ورلڈ ٹریڈ سینٹر ،ریاض
کنگ عبداللہ فنانشیل ڈسٹرکٹ میں بننے والی یہ عمارت 994 فٹ بلند ہو گی اور اس میں 67فلورز ہوں گے۔ عمارت کی تعمیر 2014میں مکمل ہوگی۔


دبئی پرل ٹاور
دبئی پرل ٹاور 2016 میں مکمل ہو گی اور اس میں 73منزلیں ہوں گی۔ 984 فٹ بلند عمارت میں رہائشی اپارٹمنٹس ہوں گے۔





این بی کے ٹاور، کویت سٹی
یہ عمارت نیشنل بینک آف کویت کا نیا ہیڈ کوارٹرز ہوگی۔ عمارت میں 70 فلورز ہوں گے اور اس کی لمبائی 984 فٹ ہوگی ۔ عمارت 2016میں مکمل ہوگی۔

ڈی ون ٹاور ،دبئی
ڈی ون یعنی ’دبئی نمبر1‘932 فٹ لمبی رہائشی اسکائی اسکریپر ہوگی اوریہ 2013 میں مکمل ہوگی۔ 80 فلورز پر مشتمل اس عمارت میں پرائیوٹ سینما ، انڈور پول، جمنازیم اور اسکائی رائز لاوٴنج بھی ہوں گے۔

سٹی آف لائٹس سی 1ٹاور، ابوظہبی
926فٹ لمبی 62 منزلہ عمار ت میں دفاتر قائم کئے جائیں گے۔یہ عمارت 2014 میں بن کر تیار ہوگی۔

الحکمہ ٹاور،دبئی
دبئی کی شیخ زید روڈ پر زیر تعمیر الحکمہ ٹاور 2014 میں مکمل ہوگی۔ اس میں 64 فلورز ہوں گے اور اسکی لمبائی 925فٹ ہوگی۔
XS
SM
MD
LG