رسائی کے لنکس

انڈونیشیا میں ریل گاڑی کا حادثہ، 36 ہلاک


انڈونیشیا میں ریل گاڑی کا حادثہ، 36 ہلاک
انڈونیشیا میں ریل گاڑی کا حادثہ، 36 ہلاک

انڈونیشیا میں حکام نے کہا ہے کہ ہفتہ کی صُبح ریل گاڑی کے ایک حادثے میں کم ازکم کم 36 افراد ہلاک ا ور درجنوں زخمی ہوگئے۔

جزیرہ جاوا کے مرکزی شہر پیٹا روکان میں پیش آنے والے اس واقعہ میں ایک مسافر ٹرین نے پٹڑی پر کھڑی ایک دوسری ریل گاڑی کو ٹکر مار دی۔

عینی شاہدین کے مطابق حادثے کے وقت زیادہ تر مسافر سو رہے تھے۔ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں اور مقامی پولیس نے شبہ ظاہرکیا ہے کہ حادثہ ٹریفک کنٹرول کرنے والے نظام کی غلطی کی وجہ سے پیش آیا۔

XS
SM
MD
LG