رسائی کے لنکس

ترکی: سابق فوجی سربراہ پر حکومت گرانے کی سازش کا الزام


ترکی: سابق فوجی سربراہ پر حکومت گرانے کی سازش کا الزام
ترکی: سابق فوجی سربراہ پر حکومت گرانے کی سازش کا الزام

ترک میڈیا کی ایک رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ پراسیکیوٹرز نےیہ شبہ ظاہر کیا ہے کہ ملک کی اسلام پرست حکومت کو غیر مستحکم بنانے کی غرض سےانٹرنیٹ پر شروع کی جانے والی مہم کے پیچھے فوج کے ایک سابق سربراہ کا ہاتھ ہے۔

سرکاری خبررساں اداروں کا کہناہے کہ ریٹائرڈ جنرل الکر باسبوگ کو ایک سیکولر نیٹ ورک ’ارگن کون‘ سے منسلک مقدمے میں پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا گیا ہے۔

کئی دوسرے حاضر سروس اور سابق فوجیوں سے بھی اس نیٹ ورک سے تعلق کے سلسلے میں تفتیش کی جارہی ہے۔

پراسیکیوٹرز کا کہناہے کہ اس گروپ نے 2003ء میں حکومت کو غیر مستحکم کرنے کے لیے سرکاری تنصیبات پر بم دھماکوں اور حملوں کی منصوبہ بندی کی تھی تاکہ جسٹس اینڈ ڈولپمنٹ پارٹی کی حکومت کے خلاف فوجی بغاوت کی راہ ہموار کی جاسکے۔

ترک فوج 1960ء اور 1997ء کے درمیانی عرصے میں چار حکومتوں کا تختہ الٹ چکی ہے۔

ترک حکام کا کہناہے کہ انہوں نے اس نیٹ ورک کے خلاف اپنی تفتیش کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے 300 سے زیادہ افراد کو حراست میں لیا ہے جن میں صحافی ، ماہرین تعلیم اور سیاست دان بھی شامل ہیں۔

XS
SM
MD
LG