رسائی کے لنکس

اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے فوٹو جاری نہیں کیے جائیں گے: اوباما


صدر براک اوباما وائٹ ہاؤس کے سچویشن روم میں
صدر براک اوباما وائٹ ہاؤس کے سچویشن روم میں

امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کی تصاویر کو جاری نہیں کیا جائے گا جو پیر کی صبح امریکی کمانڈو ایکشن میں ہلاک ہوا۔

صدر نے یہ بیان بدھ کو امریکی ٹیلی ویژن نیٹ ورک سی بی ایس کو دیے گئے انٹرویو میں دیا۔

وائٹ ہاؤس نے تصاویر جاری کرنے کے بارے میں سوچ بچار کیا تاکہ بن لادن کے فوت ہونے کا ثبوت پیش کیا جاسکے۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان جے کارنی نے منگل کو کہا کہ تصویر بھیانک ہے جس کے باعث اشتعال پیدا ہوسکتا ہے۔

امریکی اٹارنی جنرل ایرک ہولڈر نے بدھ کو پاکستان میں کی گئی کارروائی کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ہلاکت قانونی اور قومی دفاع کا اقدام تھا۔

ہولڈر نے بتایا کہ بن لادن کی موت کے باعث امریکہ زیادہ محفوظ ہوجائے گا۔ تاہم، اُنھوں نے ممکنہ مزاحمتی حملوں سے متنبہ کیا اور کہا کہ دہشت گردی کے خطرے کے خلاف لڑائی جاری رہے گی۔

ہولڈر نے کہا کہ اُنھوں نے قانون کا نفاذ کرنے والے اداروں کو چوکنہ کر دیا ہے اور بتایا کہ اب بھی امریکہ کو سنجیدہ تشویش درپیش ہے جس سے باخبر رہنا ہوگا۔

XS
SM
MD
LG