رسائی کے لنکس

دیویانی پر عائد فرد جرم مسترد کرنا خوش آئند ہے: بھارت


دیویانی کھوبراگڑے
دیویانی کھوبراگڑے

امریکی جج نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ دیویانی پر فرد جرم عائد کی گئی تو انھیں سفارتی استثنیٰ حاصل تھا۔

بھارت نے اپنی سفارت کار دیویانی کھوبرا گڑے پر امریکہ کی طرف سے عائد دھوکا دہی اور غلط بیانی کے الزامات کو مسترد کرنے کے عمل کا خیر مقدم کیا ہے۔

بھارت کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید اکبر الدین کہا ہے کہ امریکی عدالت کی طرف سے اس بارے میں فیصلے کو کہا کہ یہ ’’اچھا عمل‘‘ ہے اور اب بھارتی حکومت کے وکلاء اس کا اختیاط سے جائزہ لیں گے۔

گزشتہ سال امریکی اہلکاروں کی طرف سے سفارت کار دیوانی کی گرفتاری اور اُن جامع تلاشی سے دونوں ممالک کے درمیان ایک تنازع کھڑا ہو گیا تھا۔

بدھ کو نیویارک میں ایک وفاقی جج نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ دیویانی پر جنوری میں جب اپنی گھریلو ملازمہ کے لیے ویزہ حاصل کرنے اور اسے دی جانے والی اجرت کے بارے میں غلط بیانی کرنے کی فرد جرم عائد کی گئی تو انھیں سفارتی استثنیٰ حاصل تھا۔

استغاثہ نے الزام عائد کیا تھا کہ دیویانی اپنی ملازمہ کو امریکہ کو رائج کم ازکم اجرت سے بھی بہت کم پیسوں پر کام کرنے کے لیے مجبور کرتی رہیں اور انھوں نےا س کی ویزہ درخواست میں بھی غلط بیانی سے کام لیا۔

دیوانی کو گزشتہ سال دسمبر میں حراست میں لیا گیا اور پوچھ گچھ کے دوران انھیں عریاں کر کے تلاشی لینے کی خبریں سامنے آنے کے بعد بھارت اور امریکہ کے سفارتی تعلقات شدید کشیدہ ہوگئے تھے۔

بھارت نے نئی دہلی میں امریکی سفارتکاروں کو حاصل بعض استثنیٰ ختم کردیے اور امریکی سفارتخانے کو حکم دیا کہ وہ سفارتکاروں کی سرگرمیاں صرف ایمبیسی کلب تک محدود رکھنے کا کہا۔

گرفتاری کے وقت دیویانی کھوبرا گڑے نیویارک میں بھارت کی ڈپٹی قونصل جنرل کے طور پر کام کر رہی تھی۔

فوجداری کے مقدمے کا سامنا کرنے والی دیویانی جنوبی میں اس وقت امریکہ سے وطن واپس روانہ ہو گئیں جب امریکہ نے انھیں حاصل سفارتی استثنیٰ کی بھارتی درخواست مسترد کردی تھی۔

اطلاعات کے مطابق دیویانی کھوبراگڑے ان دنوں نئی دہلی میں بھارت کی وزارت خارجہ میں تعینات ہیں۔
XS
SM
MD
LG