رسائی کے لنکس

کولوراڈو: 12 فلم بینوں کی ہلاکت، مقدمے کی سماعت آغاز


فائل
فائل

دیوانگی کو بنیاد بناتے ہوئے، ہومز نے اقرار جرم سے انکار کیا ہے۔ استغاثہ اُن کے لیے موت کی سزا کی استدعا کرے گا۔۔۔واقعے میں 12 افراد ہلاک جب کہ 70 زخمی ہوئے تھے

کولوراڈو کے مووی تھیٹر میں سنہ 2012 میں فائر کھول کر فلم بینوں کو ہلاک کرنے والے ملزم، جیمز ہومز کے خلاف مقدمے کی سماعت پیر سے شروع ہوئی، جس میں خیال کیا جاتا ہے کہ ملزم کے وکلا یہ مؤقف اختیار کرنے والے ہیں کہ واقع کے وقت اُن کا ذہنی توازن درست نہیں تھا۔

دیوانگی کو بنیاد بناتے ہوئے، ہومز نے اقرار جرم سے انکار کیا ہے۔ استغاثہ اُن کے لیے موت کی سزا کی استدعا کرے گا۔
پیر کے روز کمرہٴعدالت میں ہومز سادہ کپڑوں میں، خاموشی سے بیٹھا رہا، جب کہ گرفتاری کے بعد کے فوٹو میں فلم بنتے وقت وہ ہنس رہا تھا، سرمہ لگا ہوا، جب کہ اُنھوں نے بالوں پر شوخ نارنجی رنگ کیا ہوا تھا۔

ہومز پر الزام ہے کہ اُنھوں نے کولوراڈو کی مووی تھیٹر میں دھویں کے بم پھوڑے، جب لوگ بیٹمن کی فلم ’دِی ڈارک نائٹ رائزز‘ کی اسکریننگ ہورہی تھی، ساتھ ہی فلم شائقین پر مختلف بندوقوں سے گولیاں چلائی تھیں۔
واقع میں 12 افراد ہلاک جب کہ 70 زخمی ہوئے تھے۔

ہومز کے وکلا کا کہنا ہے کہ وہ دیوانگی کے زیر اثر تھا جس کے باعث وہ درست اور غلط میں تمیز نہیں کر پارہا تھا۔

استغاثہ کا کہنا ہے کہ اُس کا قتل عام کا ارادہ تھا جب کہ وہ اپنے اپارٹمنٹ کے گرد بارودی مواد رکھ کر آیا تھا، تاکہ اگر پولیس وہاں جانے کی کوشش کرے تو اُن کی ہلاکت واقع ہو۔

XS
SM
MD
LG