رسائی کے لنکس

خیبرایجنسی: چھاؤنی میں آتشزدگی کی اطلاع


رائٹرز
رائٹرز

عسکری ذرائع کے مطابق چھاؤنی میں لگنےوالی آگ پرقابو پالیا گیا ہے۔

پاکستان کے قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں ایک فوجی چھاونی کے اسلحہ ڈپو میں آگ لگنے کی اطلاعات ہیں۔

پاکستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق
لنڈی کوتل میں موجود فوجی چھاونی میں آتشزدگی کے بعد علاقہ دھماکوں سے گونج اٹھا۔

عسکری ذرائع کے مطابق آگ پرقابو پالیا گیا ہے اور حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

اس سے قبل غیر مصدقہ اطلاعات موصول ہورہی تھیں کہ فوجی چھاونی پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا ہے۔

لیکن عسکری ذرائع نے ان اطلاعات کی تردید کرتے ہوئے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ لنڈی کوتل میں ایف سی چھاؤنی پر کوئی حملہ نہیں ہوا بلکہ حادثاتی طور پر آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
XS
SM
MD
LG