رسائی کے لنکس

نیٹو کے سیکرٹری جنرل کا دورہ افغانستان


نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے افغان اسپیشل فورسز کے ایک مرکز کا دورہ کیا اور کہا کہ افغانستان میں لڑائی کے مشن کے ختم ہونے کے بعد بھی نیٹو معاونت جاری رکھے گا۔

نیٹو کے سیکرٹری جنرل اسٹولٹن برگ نے کابل کا غیر اعلانیہ دورہ کیا جہاں اُنھوں نے نئی افغان قیادت سے ملاقات کی۔

اسٹولٹن برگ نے رواں سال یکم اکتوبر ہی کو یہ منصب سنبھالا۔

خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ کے مطابق نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے افغان اسپیشل فورسز کے ایک مرکز کا دورہ کیا اور کہا کہ افغانستان میں لڑائی کے مشن کے ختم ہونے کے بعد بھی نیٹو معاونت جاری رکھے گا۔

بیشتر نیٹو اور امریکی افواج رواں سال کے اواخر تک افغانستان سے نکل جائیں گی۔

جب کہ لگ بھگ 12000 امریکی اور نیٹو فورسز 2014ء کے اختتام کے بعد بھی افغانستان میں موجود رہیں گی جہاں وہ مقامی فورسز تربیت کے عمل میں حصہ لیں گی۔

افغانستان کے سکیورٹی فورسز کی کل تعداد لگ بھگ تین لاکھ پچاس ہزار ہے۔

XS
SM
MD
LG