رسائی کے لنکس

کینیڈا جانے کی کوشش، لاپتا تین افغان فوجی گرفتار


فائل
فائل

اِن تین فوجیوں کی شناخت میجر جان محمد عرش، کپتان محمد ناصر اسکرزادہ اور کپتان نوراللہ امین یار کے طور پر کی گئی ہے

تین افغان فوجی اہل کار، جو ایک امریکی فوجی اڈے پر تربیتی مشق کے دوران لاپتا ہوگئے تھے، اُنھیں اُس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ کینیڈا جانے کی کوشش کر رہے تھے۔


امریکی حکام کا کہنا ہے کہ افغان قومی افواج کےاِن ارکان کو پیر کے دِٕن نیو یارک میں نیاگرا فالز کےقریب ڈھونڈ نکالا گیا، جو کینیڈا کے ساتھ والی شمال مشرقی سرحد پر واقع ہے۔

فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو پایا، آیا حکام اِن اہل کاروں کو’جوائنٹ بیس کیپ کوڈ‘ پر واپس لائیں گے، جو میساچیوسٹس کی شمال مشرقی ریاست میں واقع ہے، جہاں وہ امریکہ اور دیگر ملکوں کے اہل کاروں کے ہمراہ تربیت لے رہے تھے۔

ہفتے کو یہ اطلاع موصول ہوئی کہ یہ تین افغان لاپتا ہوگئے ہیں، جنھیں آخری بار ایک شاپنگ مال میں دیکھا گیا تھا۔ یہ واضح نہیں ہو پایا کہ وہ فوجی مشقوں سے کیوں بھاگے، حالانکہ حکام کے خیال میں وہ سیاسی پناہ لینے کی کوشش کر رہے تھے۔

اُن کے لاپتا ہونے پر حکام حیران تھے۔ تاہم، حکام کا کا کہنا تھا کہ اِن فوجیوں سے کوئی خطرہ لاحق نہیں، اس لیے بھی کہ اِن فوجیوں کو ہتھیاروں تک رسائی حاصل نہیں تھی۔ مشق میں چھ ممالک کے تقریباً 200 فوجی شریک ہیں، جن میں سے 15 کا تعلق افغانستان سے ہے۔

سنہ 2004سے اب تک امریکہ میں اس طرح کی سالانہ تربیتی نشستیں منعقد ہوتی رہی ہیں، جس کا مقصد دیگر ممالک کے ساتھ بہتر فوجی روابط کو فروغ دینا ہے۔


اِن تین فوجیوں کی شناخت میجر جان محمد عرش، کپتان محمد ناصر اسکرزادہ اور کپتان نوراللہ امین یار کے طور پر کی گئی ہے۔

XS
SM
MD
LG