رسائی کے لنکس

منفرد شاعرہ ادا جعفری کا آخری سفر

اس سفر میں بہت سے لوگ شریک تھے لیکن اس لمبی چوڑی بھیڑ میں بھی اداجعفری کتنی تنہا رہیں۔۔ اس کی ایک جھلک ان تصویروں میں ملاحظہ کیجئے:

شہر قائد ’کراچی‘ ہی نہیں۔۔پاکستان بھر کے ادبی حلقے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب سے افسردہ ہیں۔ ایسے دور میں جب بقول ایک مبصر ’اردو ادب جس پر لگتا ہے ایک جمود سا طاری ہے‘ ۔۔وہاں۔۔ ادا جعفری جیسی منفرد لہجے والی شاعرہ انتقال کرجائیں تو ادبی محفلیں بالکل ہی ویران نظر آتی ہیں۔

بھارتی شہر بدایوں سے کراچی ہجرت کرکے آنے والی ادا جعفری نے جمعہ13مارچ کی دوپہر پی ای سی ایچ ایس میں واقع اپنی رہائش گاہ سے سوسائٹی قبرستان میں واقع اپنی آرام گاہ تک کا آخری سفر اپنے چاہنے والوں کے کندھوں پر طے کیا اور لحد میں اتر کر ابدی نیند سو گئیں۔

مزید لوڈ کریں

16x9 Image

وسیم صدیقی

Waseem A. Siddiqui reports for VOA Urdu Web from Karachi
XS
SM
MD
LG