رسائی کے لنکس

میکسیکو کو شکست، نیدرلینڈز کوارٹر فائنلز میں


کلاس یاں ہنتلر نے میچ جتانے والا گول نیٹ کے لیفٹ کارنر پر ایک طاقتور شاٹ کی مدد سے کیا، ایسے میں جب میکسیکو کے گولی، گلرمو اشاؤ، دھوکا کھا کر دوسری سمت کی طرف لپکے

برازیل میں جاری فٹ بال ورلڈ کپ میں اتوار کے روز نیدرلینڈز کھیل کے آخری لمحات میں میکسیکو کے خلاف دو گول کرکے کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا۔

’ناک آؤٹ راؤنڈ‘ کے اس میچ میں، ’اِنجری ٹائم پینلٹی‘ شاٹ کھیلتے ہوئے، کلاس یاں ہنتلر نے نارنجی رنگ کی جرسی والی ڈچ ٹیم کو ایک کے مقابلے میں دو سے سبقت دلائی۔

کلاس یاں ہنتلر نے میچ جتانے والا گول نیٹ کے لیفٹ کارنر پر ایک طاقتور شاٹ کی مدد سے کیا، ایسے میں جب میکسیکو کے گولی، گلرمو اشاؤ، دھوکا کھا کر دوسری سمت کی طرف لپکے۔

حالانکہ دوسرے ہاف میں زیادہ تر میکسیکو نے پہ در پہ حملے کیے۔ یہ میچ برازیل کے شہر فورٹا لیزا میں کھیلا گیا۔ میچ کے 48ویں منٹ تک کوئی گول نہیں ہوپایا تھا، جب، اس مرحلے پر گووانی دوس سانتوس نے پہلا گول کیا۔ نیدرلینڈز کی طرف سے، ویسلی سنائدر نے کھیل کے 88ویں منٹ میں گول کرکے میچ برابر کر دیا۔

نیدرلینڈز اب برازیل اور کولمبیا کے ساتھ کوارٹر فائنلز میں پہنچ گیا ہے، جنھوں نے ہفتے کے روز میچ جیتے تھے۔

اتوار کی شام کوسٹا ریکا اور یونان کے درمیان میچ ہوگا، جس میں کامیاب ٹیم نیدرلینڈز سے کھیلے گی۔

XS
SM
MD
LG