رسائی کے لنکس

کابل میں نیٹو قافلے کے قریب خودکش کار بم دھماکا


فائل فوٹو
فائل فوٹو

عہدیداروں کے مطابق بین الاقوامی افواج کی گاڑیوں کے قافلے کے قریب خودکش بمبار نے بارود سے بھری گاڑی میں دھماکا کر دیا۔

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں نیٹو افواج کے قافلے کو گاڑی میں سوار خودکش بمبار نے نشانہ بنایا۔

عہدیداروں کے مطابق بین الاقوامی افواج کی گاڑیوں کے قافلے کے قریب خودکش بمبار نے بارود سے بھری گاڑی میں دھماکا کر دیا۔

کابل پولیس کے ترجمان عباداللہ کریمی نے کہا کہ اس میں تین افراد زخمی ہوئے جس میں نیٹو افواج کی گاڑی کا ایک ڈرائیور اور ایک عام شہری بھی شامل ہے۔

نیٹو افواج نے کہا کہ اس حملے میں اُس کا کوئی فوجی ہلاک و زخمی نہیں ہوا۔

طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

کابل میں ایک ہفتے کے دوران بین الاقوامی افواج پر یہ دوسرا حملہ ہے۔

افغانستان میں موجود لگ بھگ 12 ہزار غیر ملکی فوجیوں میں سے 9,800 امریکی فوجی ہیں جن میں سے اکثریت افغان فورسز کی تربیت میں مصروف ہیں۔

XS
SM
MD
LG