رسائی کے لنکس

بنگلہ دیش: شدید طوفان سے تباہی اور ہلاکتیں


مقامی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ جمعے کو آنے والے شدید طوفان کے بعد ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

مشرقی بنگلہ دیش کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش میں آنے والے سخت طوفان سے تقریبا چوبیس گاؤں تباہ، بیس افراد ہلاک اور کم از کم دو سو کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔

مقامی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ جمعے کو آنے والے شدید طوفان کے بعد ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

بنگلہ دیش میں آنے والے شدید طوفان سے سینکڑوں گھر اور دکانیں تباہ ہو گئے جبکہ درخت اپنی جڑوں سے اکھڑ گئے۔ طوفان سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کے کھمبے بھی اکھڑ گئے۔
XS
SM
MD
LG