رسائی کے لنکس

برطانیہ: دہشت گردی کے شبے میں ایک شخص گرفتار


ابو نوصیبا کو جمعے کی شب بی بی سی کے ایک پروگرام میں برطانوی فوجی کے قتل کے ملزم مائیکل ایڈی بولاؤ کے حوالے سے دئیے گئے ٹی وی انٹرویو کے فوراً بعد گرفتار کیا گیا۔

برطانوی پولیس نے دہشت گردی کے شبے میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔ حراست میں لیے جانے والا ملزم گذشتہ بدھ کو برطانوی فوجی کے قتل میں ملوث دو افراد میں سے ایک کا دوست بتایا جاتا ہے۔ برطانوی فوجی کو لندن میں قتل کیا گیا تھا۔

ابو نوصیبا کو جمعے کی شب بی بی سی کے ایک پروگرام میں برطانوی فوجی کے قتل کے ملزم مائیکل ایڈی بولاؤ کے حوالے سے دئیے گئے ٹی وی انٹرویو کے فوراً بعد گرفتار کیا گیا۔

انٹرویو میں ابو نوصیبا نے دعویٰ کیا تھا کہ کئی ماہ قبل برطانیہ کی سیکورٹی سروس نے 28 سالہ مائیکل ایڈی بولاؤ سے ایک مخبر کے طور پر کام کرنے کے لیے رابطہ کیا تھا۔ ابو نوصیبا کے مطابق مائیکل ایڈی بولاؤ نے اس کام سے معذرت کر لی تھی۔

ابو نوصیبا نے بی بی سی کو بتایا کہ برطانوی سیکرٹ سروس MI5 مائیکل ایڈی بولاؤ کی تلاش میں اس وقت سے تھی جب وہ کینیا سے واپس برطانیہ آیا۔ ابو نوصیبا نے یہ بھی کہا کہ مائیکل ایڈی بولاؤ کینیا سے واپسی پر بدل گیا تھا جہاں مائیکل کے مطابق اسے حراست میں رکھا گیا اور مقامی سیکورٹی فورسز کی جانب سے تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

برطانیہ کی میٹروپولیٹن پولیس نے تصدیق کی ہے کہ انسداد ِ دہشت گردی سے متعلق پولیس افسران نے جمعے کے روز 31 سالہ شخص کو ’دہشت گردانہ کارراوئیوں کی ترغیب یا تیاری‘ کے شبے میں گرفتار کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ گرفتاری بی بی سی کی عمارت میں پیش آئی مگر پولیس کی جانب سے گرفتار ہونے والے شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ پولیس کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس گرفتاری کا بدھ کے روز قتل ہونے والے برطانوی فوجی والے واقعے سے کوئی براہ ِ راست تعلق نہیں۔
XS
SM
MD
LG