رسائی کے لنکس

اکہتر سالہ ہیری سن فورڈ کے ٹخنے میں چوٹ آئی ہے۔ انہیں فوری طور پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا۔ تاہم، ان کی حالت تشویشناک نہیں

ہالی ووڈ فلموں کے اداکار ہیری سن فورڈ فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے۔حادثے کے وقت وہ لندن کے پائن ووڈ اسٹوڈیو میں فلم ’اسٹاروارز: ایپی سوڈ سیون‘ کے سیٹ پر موجود تھے۔

برطانوی خبر رساں ادارے، رائٹرز کے مطابق 71 سالہ ہیری سن فورڈ کے ٹخنے میں چوٹ آئی ہے۔ انہیں فوری طور پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا۔ تاہم، ان کی حالت تشویشناک نہیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ وہ عنقریب مکمل طور پر صحت یاب ہو جائیں گے۔

’ڈزنی‘ کے نمائندے، پال روئیڈر کا کہنا ہے کہ فلم کی شوٹنگ فورڈ کی طبیعت ٹھیک ہونے پر ہی دوبارہ شروع ہو سکے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ فلم’اسٹار وارز‘ دسمبر 2015ء میں پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق ہی ریلیز کی جائے گی۔

ہیری سن، آکسفورڈ کے جان ریڈکلف ہوسپٹل میں زیر علاج ہیں۔
XS
SM
MD
LG