رسائی کے لنکس

ایران عراق میں مداخلت سے باز رہے: ایاد علاوی


ایران عراق میں مداخلت سے باز رہے: ایاد علاوی
ایران عراق میں مداخلت سے باز رہے: ایاد علاوی

سابق عراقی وزیر اعظم ایاد علاوی نے مشرق وسطیٰ کے راہنماؤں سے کہا ہے کہ وہ ایران کو عراقی سیاست میں دخل دینے سے باز رکھیں۔

انہوں نے یہ اپیل بدھ کے روز اپنے شام کے دورے میں صدر بشار الا سد کے ساتھ ملاقات میں کی۔

مسٹر علاوی نے کہا کہ انہوں نے ایران کے اتحادیوں کو، جن میں شام بھی شامل ہے ، تہران کو اس سلسلے میں پیغام بھیجنے کے لیے کہا ہے۔

مسٹر علاوی کا عراقیہ سیاسی اتحاد مستقبل کی عراقی حکومت بنانے اور مارچ میں ہونے والے انتخابات کے بعد سے جاری سیاسی تعطل کے خاتمے کی کوششیں کررہاہے ۔

سابق وزیر اعظم نے کسی ایسی اتحادی حکومت میں شرکت کو خارج از امکان قرار دیا جس کی سربراہی موجودہ وزیر اعظم نوری المالکی کے پاس ہو۔

مسٹر علاوی کے سیاسی اتحاد نے سنی مسلمانوں کی حمایت سے مارچ کے انتخابات میں مسٹر مالکی کے اتحاد سے دو نشستیں زیادہ حاصل کی تھیں۔

مسٹر علاوی نے جولائی میں اپنے شام کے دورے میں دمشق میں عراقی شیعہ عالم مقتدرہ الصدر سے ملاقات کی تھی، جن کے گروپ کے پاس اسمبلی کی 40 نشستیں ہیں۔ لیکن موجودہ دورے میں مسٹر علاوی کا مقتدرہ الصدر سے ملاقات کا کوئی منصوبہ سامنے نہیں آیا۔

XS
SM
MD
LG