رسائی کے لنکس

نیب کی مدعیت میں کامران فیصل کے قتل کی ایف آئی آر درج


kamran faisal
kamran faisal

کامران فیصل کی پراسرار موت پر نیب کی جانب سے قتل کی دفعہ 302 کے تحت مقدمہ دائر کرنے کی درخواست منظور کرلی گئی ہے۔

رینٹل پاور کیس کی تفتیش کرنےوالے نیب افسر کامران فیصل کے قتل کا مقدمہ جمعے کو اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹریٹ میں درج کرلیا گیا ہے۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق کامران فیصل کی پراسرار موت پر نیب نے قتل کی دفعہ 302 کے تحت مقدمہ دائر کرنے کی درخواست دے رکھی تھی جس کے بعد قتل کی ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔ ایف آئی آر میں کسی ملزم کی نشاندہی نہیں کی گئی ہے۔

نیب کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نعمان اسلم کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موٴقف اختیار کیا گیاتھا کہ کامران فیصل کی موت سے متعلق افواہیں ہیں کہ انہیں قتل کیا گیا، جس کے پیش نظر ایف آئی آر درج کرکے پولیس قتل کی مکمل تحقیقات کرے۔

گزشتہ کئی روز سے نیب کے تفتیشی افسر کامران فیصل کی موت ایک معمہ بنی ہوئی ہے۔ کامران گزشتہ ہفتے اسلام آباد میں واقع اپنی سرکاری رہائشگاہ میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔

ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کامران فیصل کی موت کی وجہ خودکشی قرار دی گئی تھی جسے ان کے اہلخانہ کی جانب سے مسترد کردیا گیا تھا۔


XS
SM
MD
LG