رسائی کے لنکس

نیٹو کا لیبیا میں ’نو فلائی زون‘ کی کمان سنبھالنے کا فیصلہ

نیٹو کا لیبیا میں ’نو فلائی زون‘ کی کمان سنبھالنے کا فیصلہ
نیٹو کا لیبیا میں ’نو فلائی زون‘ کی کمان سنبھالنے کا فیصلہ

نیٹو کے ممبر ملکوں نے لیبیا پر نافذ کی گئی ’نو فلائی زون‘ کی کمان سنبھالنے پر اتفاق کر لیا ہے۔

تنظیم کے سیکرٹری جنرل اینڈرس فو راسموسن نے کہا ہے کہ ’نو فلائی زون‘ کی ذمہ داری سنبھالنے کا عمل آئندہ تین روز میں شروع ہو جائے گا۔

جمعرات کے روز اُنھوں نے بتایا کہ لیبیا میں زمینی فوج کے دستوں کے خلاف اتحادیوں کی فضائی کارروائی کی قیادت کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

نیٹو کا لیبیا میں ’نو فلائی زون‘ کی کمان سنبھالنے کا فیصلہ
نیٹو کا لیبیا میں ’نو فلائی زون‘ کی کمان سنبھالنے کا فیصلہ

تاہم نیٹو کے سربراہ کا کہنا تھا کہ سر دست ”ایک اتحادیوں کا آپریشن اور ایک نیٹو کا آپریشن“ جاری رہے گا۔ لیبیا میں بین الاقوامی مہم میں نیٹو کے مزید وسیع کردار کا فیصلہ آئندہ چند روز میں کیے جانے کی توقع ہے۔

نیٹو کے واحد مسلم رکن ترکی نے بھی جمعرات کو اس منصوبے پر آمادگی کا اظہار کیا تھا۔ اس فیصلے کے اعلان سے قبل امریکی وزیر خارجہ ہلری کلنٹن اور اُن کے ترک، برطانوی اور فرانسیسی ہم منصبوں کے درمیان ٹیلی فون پر بیک وقت گفتگو ہوئی تھی۔

XS
SM
MD
LG