رسائی کے لنکس

ایبٹ آباد: ملٹری اکیڈمی پر راکٹ حملہ


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

ایبٹ آباد میں پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کی قریبی پہاڑی سے جمعہ کو علی الصباح راکٹ فائر کیے گئے جن سے فوجی افسران کی اس تربیتی اکیڈمی کی بیرونی دیوار کو نقصان پہنچا تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ضلعی رابطہ افسر ایبٹ آباد سید امتیاز حسین شاہ کے مطابق قریبی پہاڑی سے نو راکٹ فائر کیے گئے جن میں سے تین فوجی افسران کی اس بنیادی تربیت گاہ کی دیوار سے ٹکرائے۔

اُنھوں نے کہا کہ دیگر چھ راکٹ آبادی والے قریبی علاقے میں گرے لیکن ان سے بھی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اُنھوں نے ساڑھے تین بجے متعدد دھماکوں کی آوازیں سنیں اور جمعہ کی صبح سے شہر میں سکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے۔

صوبہ خیبر پختون خواہ کے اس سیاحتی شہر میں ملٹری اکیڈمی سے کچھ ہی فاصلے پر واقع بلال ٹاؤن کے ایک گھر میں روپوش القاعدہ کا سربراہ اسامہ بن لادن گزشتہ سال دو مئی کو امریکی اسپیشل فورسز کی کارروائی میں مارا گیا تھا۔

XS
SM
MD
LG