رسائی کے لنکس

جنوبی کوریا : کم فاصلے کے میزائل کا تجربہ


جنوبی کوریا : کم فاصلے کے میزائل کا تجربہ
جنوبی کوریا : کم فاصلے کے میزائل کا تجربہ

جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کے ایک عہدے دار نے وائس آف امریکہ سے گفتگو کرتے ہوئے یہ تصدیق کی ہے کہ ان کے ملک نے پیر کے روز کم درجے تک مار کرنے والے ایک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

یہ تجربہ قومی راہنما کم جانگ ال کے انتقال کے اعلان سے کئی گھنٹے پہلے کیا گیاتھا۔ لیکن عہدے دار کا کہناتھا کہ اس تجربے کا بظاہر قومی راہنما کے انتقال سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

میزائل حملے کی تصدیق سے متعلق خبر جنوبی کوریا کے خبررساں ادارے کی جانب سے میزائل لانچ کرنے کی رپورٹ کے کچھ ہی دیر کے بعد سامنے آگئی۔

شمالی کوریا وقتا فوقتا اپنی معمول کی فوجی تربیتی مشقوں کے سلسلے میں اپنے پانیوں میں وقفوں سے کم فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کے تجربات کرتا رہتا ہے۔

خبررساں ادارے یون ہاپ کا کہناہے کہ پیانگ یانگ نے جون میں اپنے مغربی ساحلی علاقے میں تھوڑے فاصلے تک مار کرنے والے ایک میزائل کاتجربہ کیاتھا۔ خبررساں ادارے کے مطابق کے ایل 06 میزائل کے تجربے کا مقصد میزائل کی رینج میں اضافے کی پیمائش تھا۔

XS
SM
MD
LG