رسائی کے لنکس

افغانستان: موسم بہار، طالبان سرگرمیوں میں تیزی


جلال آباد
جلال آباد

شدت پسند مشرقی شہر جلال آباد میں واقع صوبائی وزارتِ انصاف کی عمارت کے اندر داخل ہوئے، جس کے بعد اُن کی پولیس سے جھڑپ ہوئی

طالبان نے پیر کے روز سے افغانستان بھر میں اپنی سالانہ ’موسم بہار‘ کے حملوں کی مزموم حرکات شروع کردی ہیں۔

شدت پسند جلال آباد کے مشرقی شہر میں واقع صوبائی وزارتِ انصاف کی عمارت کے اندر داخل ہوئے، جس کے بعد اُن کی پولیس سے جھڑپ ہوئی۔

تین حملہ آوروں نے دو پولیس اہل کاروں اور کم از کم چار شہریوں کو ہلاک کیا، جس کے بعد اُنھیں موت کے گھاٹ اتار دیا گیا، جن میں ایک خودکش بم حملہ آور بھی شامل تھا۔ یہ حملہ ننگرہار کے صوبائی دارالحکومت میں واقع ہوا۔


حکام نے کہا ہے کہ قریبی صوبہٴغزنی میں شدت پسندوں نے پولیس کی چوکیوں پر حملے کیے جن واقعات میں کم از کم تین افراد ہلاک ہوئے، جن میں ایک پولیس اہل کار بھی شامل ہے۔

افغان دارالحکومت کے شمال میں ہی کابل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے اور نیٹو کے بگرام کے اڈے پر راکٹ گرے۔ اِن حملوں میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی۔ بین الاقوامی اتحاد نے کہا ہے کہ آلات اور ایک عدد عمارت کو معمولی نقصان پہنچا۔

طالبان نے اِن حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے، جو حملوں کی مزموم کارروائی کے آغاز پر دیکھنے میں آئے، جس کا اعلان اُنھوں نے گذشتہ ہفتے کیا تھا۔

شدت پسند گروپ کی ویب سائٹ پر شائع ایک بیان میں طالبان نے کہا ہے کہ اِن حملوں کے دوران اندرونی حملے اور دشمن کے آہنی قلعہ بند اڈوں کو بڑے پیمانے پر نشانہ بنایا جانا شامل ہوگا۔

اس سال کے آکر تک بین الاقوامی دفاعی فوجوں کا افغانستان سے انخلا مکمل ہوجائے گا۔

دسمبر 2014ء کے بعد تربیت اور مشاورت کی غرض سے کچھ فوجیں ملک میں باقی رہ سکتی ہیں، اگر افغان راہنما امریکہ کے ساتھ دوطرفہ سلامتی کے سمجھوتے پر دستخط کرتے ہیں۔


امریکی قیادت میں لڑنے والی افواج نے 2001ء میں طالبان کی قیادت والی حکومت کو شکست دی تھی۔

افغان وزارت دفاع نے طالبان کے حملوں کو پروپیگنڈہ کا ایک حربہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغان سکیورٹی فورسز افغان عوام کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے کام جاری رکھیں گی۔

طالبان نے دھمکی دے رکھی تھی کہ ووٹنگ اور رائے دہی کے دوسرے مرحلے کے دوران انتخابی عمل میں خلل ڈالا جائے گا، تاہم پانچ اپریل کے صدارتی انتخابات کے دوران کوئی خاص حملے نہیں ہوئے۔
XS
SM
MD
LG