رسائی کے لنکس

اورلینڈو واقعے کے بعد داعش کے خلاف کارروائی تیز کی جائے: ٹرمپ


ریپبلکن پارٹی کے متوقع صدارتی اُمیدوار ڈونلڈ ٹرمپ
ریپبلکن پارٹی کے متوقع صدارتی اُمیدوار ڈونلڈ ٹرمپ

امریکہ کی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو میں اتوار کو ایک نائیٹ کلب میں فائرنگ سے کم از کم 50 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ریپلکن پارٹی کے متوقع صدارتی اُمیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کو کہا ہے کہ اورلینڈو میں نائیٹ کلب پر فائرنگ کے واقعہ کے بعد امریکہ کو ’داعش‘ کے خلاف اپنی فوجی کارروائیوں کو تیز کرنے کی ضرورت ہے۔

خبر رساں ادارے ’رائیٹرز‘ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ’فوکس نیوز‘ کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ ہمشائر میں اپنی تقریر میں دہشت گرد حملوں پر بات کریں گے۔ اس سے قبل اُنھوں نے اپنی تقریر میں ڈیمویٹک پارٹی کے متوقع صدارتی اُمیدوار ہلری کلنٹن کے بارے میں اظہار خیال کرنا تھا۔

امریکہ کی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو میں اتوار کو ایک نائیٹ کلب میں فائرنگ سے کم از کم 50 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

فائرنگ کے اس بدترین واقعہ کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ’ٹوئیٹر‘ پر اپنے پیغامات میں سے ایک میں انہوں نے کہا تھا کہ نائیٹ کلب میں شوٹنگ سے یہ بات ثابت ہو گئی کہ دہشت گردوں سے متعلق اُن کا انتباہ درست تھا۔

اُنھوں نے اپنے ایک پیغام میں یہ بھی تحریر کیا کہ ’’اورلینڈو میں جو کچھ ہوا یہ ایک ابتدا ہے۔‘‘ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی قیادت کو بھی ہدف تنقید بتاتے ہوئے کہا کہ وہ اس معاملے میں غیر موثر رہی۔

صدر براک اوباما نے اورلینڈو میں فائرنگ کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سفاکانہ دہشت گردی ہے۔

XS
SM
MD
LG