رسائی کے لنکس

کمبوڈیا، تھائی لینڈ ضبط کا مظاہرہ کریں، اقوام متحدہ


تھائی فوجیوں سے ایک جھڑپ کے بعد کمبوڈیا کے فوجی مندر کے احاطے میں بیٹھے ہیں۔ (فائل فوٹو)
تھائی فوجیوں سے ایک جھڑپ کے بعد کمبوڈیا کے فوجی مندر کے احاطے میں بیٹھے ہیں۔ (فائل فوٹو)

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے سرحدی علاقے میں جاری جھڑپوں پر شدید تشویش اور ان کی وجہ سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اتوار کو جاری ہونے والے ایک بیان میں اُنھوں نے طرفین سے پرتشدد کارروائیاں بند کرنے اور حد درجہ ضبط کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کیا۔

بان کی مون نے کہا کہ دونوں ملکوں کو سرحدی علاقے میں واقع 11ویں صدی کے ہندو مندر سے متعلق تنازعے کا دیرپا حل تلاش کرنے کے لیے کوششیں جاری رکھنی چاہیئں۔

اس سے قبل اتوار ہی کو کمبوڈیا کے وزیر اعظم ہن سن نے اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل سے اپیل کی تھی کہ اُن کے بقول تھائی فوج کی طرف سے بار بار کی جانے والی جارحیت کو روکا جائے۔

سرحدی علاقے میں تازہ ترین جھڑپوں کا آغاز جمعرات کو ہوا تھا جن میں اب تک کم از کم پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو چکے ہیں۔

ہفتہ کی شب مختصر جنگ بندی کے بعد اتوار کو یہ جھڑپیں دوبارہ شروع ہو گئیں جن کا الزام دونوں ملک ایک دوسرے پر عائد کر رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG