رسائی کے لنکس

صومالی دہشت گرد کا اقبال جرم


فائل
فائل

احمد وارسامے نامی اِس صومالی شہری نے نو عدد الزامات قبول کرلیے ہیں اور اُنھیں عمر قید کی سزا ہو سکتی ہے

امریکی محکمہٴانصاف نےفردِ جرم اور اقبالِ جرم سے متعلق اُن کاغذات کو جاری کیا ہے، جِن کا تعلق، حکومتی ذرائع کے مطابق، اُس چوٹی کے صومالی دہشت گرد سرغنےسے ہے جنھیں 2011ء میں القاعدہ سے منسلک دو گروہوں کو اسلحے کی رسد پہنچاتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔

احمد وارسامے نامی اِس صومالی شہری نے نو عدد الزامات قبول کرلیے ہیں اور اُنھیں عمر قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

امریکی اٹارنی، پریت بھَرانا نے دو برس قبل اُن کا پکڑا جانا، اور بعدازاں، اقبالِ جرم کے سمجھوتے تک پہنچنے کے اقدام کو امریکہ کے لیے ایک اہم فتح قرار دیا ہے۔

وارسامے نے ’الشباب‘ کے انتہا پسندوں اور یمن میں قائم اور جزیرہ نما عربستان کی القاعدہ کو ہتھیار پہنچانے اور حمایت کرنے کے الزامات کو تسلیم کیا ہے۔

امریکی بحریہ نےاُنھیں اپریل 2011ء میں خلیجِ عدن سے پکڑا تھا۔

نیو یارک لائے جانے سے قبل، دو ماہ تک سمندری جہاز پر اُن سے پوچھ گچھ کی گئی۔

اُن سے اقبال جرم کا معاہدہ 2011ء کے دسمبر میں طے پایا۔
XS
SM
MD
LG