رسائی کے لنکس

شام کا بحران، مفادات سے بالاتر ہونا ضروری: تجزیہ کار


’وائس آف امریکہ‘ کی اردو سروس کا پروگرام جہاں رنگ میں تجزیہ کاروں نے خیال ظاہر کیا کہ اس نئی حکمت عملی کے تحت شام کے بحران کے سیاسی حل کے ساتھ ساتھ فوجی آپشنز کو بھی سامنے رکھا جا رہا ہے

امریکہ کے صدر براک اوباما نے وائٹ ہاوٰس میں فرانس کے صدر فرانسووا اولاں سے ملاقات کی ہے۔ یہ ملاقات ایک ایسے وقت پر ہو رہی ہے جب عالمی لیڈر داعش کی دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے اپنی کوششیں تیز کر رہے ہیں۔

’وائس آف امریکہ‘ کی اردو سروس کا پروگرام جہاں رنگ میں تجزیہ کاروں نے خیال ظاہر کیا کہ اس نئی حکمت عملی کے تحت شام کے بحران کے سیاسی حل کے ساتھ ساتھ فوجی آپشنز کو بھی سامنے رکھا جا رہا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق، انسداد دہشت گردی کے لئے کوشاں کلیدی طاقتوں کو اس بحران سے نکلنے کے لئے اپنے مفادات سے بالاتر ہو کر کام کرنا پڑے گا۔

ماہرین سمجھتے ہیں کہ امریکہ خطے میں علاقائی تعاون کے ساتھ اس بحرانی صورتحال کا حل تلاش کرنے میں اہم اور قائدانہ کردار ادا کر سکتا ہے۔

ان کے مطابق، عراق اور شام میں نظرانداز کی جانے والی اقلیتوں کو ساتھ ملاتے ہوئے قابل عمل حل سامنے آ سکتا ہے۔

تجزیہ کار سمجھتے ہیں کہ اب وقت آگیا ہے جب خطے کے دو اہم ملکوں سعودی عرب اور ایران کو مخصوص امور پر مصالحت کرتے ہوئے علاقائی امن کے لئے کام کرنا چاہئے۔

تفصیل کے لیے وڈیو رپورٹ پر کلک کیجئیے:

جہاں رنگ: داعش - 24 نومبر 2015
please wait

No media source currently available

0:00 0:22:49 0:00

XS
SM
MD
LG