رسائی کے لنکس

شعبہ تعلیم میں فنون لطیفہ بے پناہ اہمیت کا حامل


فائل
فائل

خصوصی تقریب میں امریکی خاتون اول مہمان خصوصی تھیں۔ یہ وہ پروگرام ہے جس کا مقصد کم کارکردگی دکھانے والے اسکولوں کی مدد کرنا اور فنون لطیفہ کی تعلیم میں طالب عملوں کی کامیابی کو یقینی بنانا ہے

مشیل اوباما نے شعبہ تعلیم میں فنون لطیفہ کی اہمیت کو اجاگر کرنے پر زور دیا ہے۔ امریکی خاتون اول نے منگل کی شام وائٹ ہائوس میں 'ٹرن ارائونڈ آرٹس ٹیلنٹ شو' منعقد کیا۔

یہ وہ پروگرام ہے جس کا مقصد کم کارکردگی دکھانے والے اسکولوں کی مدد کرنا اور فنون لطیفہ کی تعلیم میں طالب عملوں کی کامیابی کو یقینی بنانا ہے۔


بقول اُن کے، 'یہ بات واضح ہے کہ 'ٹرن آرائونڈ آرٹس پائلٹ پروگرام' کو قابل قدر کامیابی نصیب ہو رہی ہے؛ یہی وجہ ہے کہ آج یہ اعلان کرتے ہوئے مجھے بے حد خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ ہم اس پروگرام کو چار گنا وسعت دینے والے ہیں۔'

اُنھوں نے مزید کہا کہ اس طرح اِسی سال کے موسم خزاں سے ہم 11 ریاستوں میں کُل 35 نئے اسکولوں کو شامل کریں گے، اور یوں، 10000سے زائد طالب علموں کو آرٹس کی تعلیم تک رسائی میسر آئے گی۔

موسیقی، گلوکاری اور رقص کے مظاہرے کے علاوہ اِس 'ٹیلنٹ شو' میں ہالی وڈ کی اداکارائیں، سارا جسیکا پارکر اور الفریڈ ووڈورڈ شریک ہوئیں۔

پارکر نے اوریکن کے ایک ایلمنٹری اسکول کے طالب علموں کے ساتھ گلوکاری کی، اور یوں محفل میں جان ڈال دی۔

اِس شو کی خاص بات، امریکی صدر براک اوباما کی غیر اعلانیہ مختصر شرکت تھی۔

صدر نے اِس توقع کا اظہار کیا کہ اس قسم کی تقریبات کے ذریعے ملک بھر کے اسکولوں، والدین، گورنروں اور راہنمائوں کو یہ پیغام ملے گا کہ 'ہمیں آرٹس کی حمایت کرنی ہے، یہی ہماری ترجیح ہےٗ۔

آرٹس کے فروغ کے اِس پروگرام سے فنی جہت کو پیش کرنے والے متعدد معروف لوگ اور فنکار وابستہ ہیں، جن کا مقصد فنون لطیفہ کے میدان میں کارکردگی نہ دکھا پانے والے اسکولوں میں ہنر کا فروغ اور کارکردگی بڑھانا ہے۔
XS
SM
MD
LG