رسائی کے لنکس

عید کا فلمی میلہ، ’رانگ نمبر‘ بھی ’نمبر ون‘ کی دوڑ میں شامل


فلم کمرشل ہونے کے ساتھ ساتھ مزاح کا رنگ بھی لئے ہوئے ہے، جبکہ تیمور، سوہا علی ابڑو اور اسماء کے درمیان پیار کا ’تکون ‘بھی موجود ہے۔ فلم میں دانش کو اداکار بننے کا شوقین شخص دکھایا گیا ہے

اگرچہ ابھی عید میں ایک ماہ سے بھی کچھ زیادہ کا وقت باقی ہے، لیکن اس موقع پر ریلیز ہونے والی فلموں کے درمیان ’نمبر ون‘ کی دوڑ کے لئے ابھی سے ’کھینچا تانی‘ شروع ہوگئی ہے۔

چونکہ پاکستان میں حالیہ برسوں میں فلموں کا ’دوسرا جنم‘ ہوا ہے، اس لئے ملکی سطح پر یہ کھینچا تانی کو بہت ہی مثبت انداز میں دیکھا جا رہا ہے۔ کئی فلمیں عید پر ریلیز کے لئے بالکل تیار ہیں جبکہ اب ’رانگ نمبر‘ بھی اس فہرست میں شامل ہوگئی ہے۔

فلم ’رانگ نمبر‘ کی ہر جگہ پروموشن جاری ہے۔ فلم کے پرومو کو دیکھ کر کہانی کا مکمل اندازہ تو نہیں ہوتا۔ ہاں، یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ فلم کمرشل ہونے کے ساتھ ساتھ مزاح کا رنگ بھی لئے ہوئے ہے؛ جبکہ تیمور، سوہا علی ابڑو اور اسماء کے درمیان پیار کا ’تکون‘ بھی موجود ہے۔ فلم میں دانش کو اداکار بننے کا شوقین شخص دکھایا گیا ہے۔

فلم کے نمایاں فنکاروں میں جاوید شیخ، شفقت چیمہ، دانش نواز اور ندیم جعفری شامل ہیں۔ جاوید شیخ نے فلم میں ایک قصاب کا رول پلے کیا ہے۔ فلم کو یاسر نواز نے اپنے پروڈکشن ادارے ’وائی این ایچ فلمز‘ کے تحت پروڈیوز کیا ہے۔

فلم سے متعلق ایک رپورٹ میں روزنامہ ’ڈان‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ ’فلم کی ایک خاص بات سوہا کا ’ڈانس نمبر‘ ہے جسے موبائل تیار کرنے والی ایک مقامی کمپنی ’ری وو‘ نے اسپانسر کیا ہے۔

یاسر نواز کا کہنا ہے کہ ’میں یہ دعویٰ تو نہیں کروں گا کہ فلم ’رانگ نمبر‘ یکسر مختلف ہوگی، لیکن فلم دیکھتے ہوئے ان کا ایک بھی لمحہ ضائع نہیں ہوگا۔ اس کی مجھے پوری امید ہے۔‘

XS
SM
MD
LG