رسائی کے لنکس

شمالی چین میں شدید برف باری


چین می برف باری(فائل)
چین می برف باری(فائل)

محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ برف باری کا سبب سائبیریا سے آنے والی سرد ہوائیں تھیں۔

مشرقی چین میں شدید برف باری کے نتیجے میں بہت سے لوگ پھنس کررہ گئے۔

چین کے سرکاری خبررساں ادارے سنہوا نے کہاہے کہ سنکیانگ کے یغور پہاڑی علاقے میں امدادی کارکن جمعے کی رات سے پھنسے ہوئے کم ازکم سات افراد تک پہنچنے کی کوشش کررہے ہیں۔

اکتوبر کے مہینے میں ہونے والی اس برف باری سے کئی سڑکیں بند ہوگئیں اور ریل گاڑیوں کے نظام میں خلل پڑا۔

برف باری اور خراب موسم کے نتیجے میں فوری طور پر کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

سنکیانگ کے علاقے میں موسم کی پہلی بار برف باری جمعرات کو ہوئی تھی۔

محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ برف باری کا سبب سائبیریا سے آنے والی سرد ہوائیں تھیں
XS
SM
MD
LG