رسائی کے لنکس

logo-print

ہمارے بارے میں

وی او اے امریکہ کا سب سے بڑا بین القوامی ملٹی میڈیا نیوز ادارہ ہے، جو پینتالیس سے زیادہ زبانوں میں ان لوگوں کے لیے نشریات پیش کرتا ہے جہاں آزاد صحافت پر جزوی یا مکمل پابندی ہے۔ وی او اے کی نشریات کا آغاز 1942 میں ہوا اور اس کا عزم جامع، غیر جانبدار کوریج اور اپنے سننے، دیکھنے اور پڑھنے والوں تک سچ پہنچانا ہے۔ یو ایس ایجنسی فار گلوبل میڈیا کا حصہ ہونے کی وجہ سے وی او اے کا سالانہ خرچ امریکی ٹیکس دہندگان اٹھاتے ہیں۔

وی او اے کے مشن اور ادارتی آزادی کی گارنٹی کے لیے ایسے قوانین موجود ہیں جو وی او اے کے صحافیوں کو بیرونی اثر، دباؤ اور حکومتی اہلکاروں یا سیاست دانوں کی انتقامی کاروائی سے بچاتے ہیں۔

1976 میں صدر جیرالڈ فورڈ نے وی او اے کے چارٹر پر دستخط کیے جو کہتا ہے کہ

1۔ وی او اے مستقل طور پر، خبروں کے ایک معتبر اور مستند ذریعے کے طور پر کام کرے گا۔ وی او اے کی خبریں درست، بامقصد اور جامع ہوں گی۔

2۔ وی او اے امریکی معاشرے کے کسی ایک حصے کی نہیں بلکہ امریکہ کی ترجمانی کرے گا، اور اس لیے اہم امریکی خیالات اور اداروں کی متوازن اور جامع کوریج دنیا تک پہنچائے گا۔

3۔ وی او اے امریکی پالیسیوں کو واضح اور موثر طور پر پیش کرے گا اور ساتھ ہی ان پالیسیوں کے بارے میں ذمہ دارانہ بات چیت اور رائے بھی پیش کرے گا۔

1994 میں امریکی کانگریس نے یو ایس انٹرنیشنل براڈکاسٹنگ ایکٹ پیش کیا۔ اس قانون کا تقاضا ہے کہ وی او اے کے صحافیوں کا کام مستند، درست، بامقصد، جامع اور متوازن ہو اور امریکہ کی ثقافتی تنوع کی عکاسی کرے۔

2016 میں کانگریس نے دوبارہ نیشنل ڈیفنس آتھرائزیشن ایکٹ میں یہ توثیق کی کہ خبریں حاصل کرنے اور انہیں رپورٹ کرنے کا کام لازمی طور پر آزاد اور بامقصد طریقے سے جاری رہنا چاہیے۔

وی او اے کے صحافی ہر روز آزاد صحافت کو دنیا تک پہنچانے کے لیے محنت کرتے ہیں۔

وی او اے

آزاد صحافت اہم ہے

XS
SM
MD
LG