بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کارگل میں ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ کارگل جنگ سے ہمیں سبق ملتا ہے کہ ریاست کے لیے دی گئی قربانی امر ہوتی ہے۔ صدیاں گزر جاتی ہیں لیکن ریاست کی حفاظت کے لیے اپنی جان کی بازی لگانے والوں کے نام ہمیشہ یاد رہتے ہیں۔