چھ نومبر کی صبح امریکہ بھر میں مسٹربراک اوباما اور مسٹر مٹ رامنی میں سے کسی ایک کو نیا صدر چننے کے لیے ووٹنگ کا آغاز ہوا۔ ووٹنگ صبح چھ بجے سے شام سات بجے تک کسی وقفے کے بغیر جاری رہے گی۔ پولنگ اسٹیشنوں کے باہر منہ اندھیرے ہی ان ووٹروں کی لمبی قطار لگ گئیں جو کام پر جانے سے پہلے اپنے ووٹ کا حق استعمال کرنا چاہتے تھے۔ جب کہ اطلاعات کے مطابق 27 ملین ووٹر الیکشن سے قبل کی ووٹنگ میں اپنا ووٹ ڈال چکے ہیں۔
صدارتی انتخاب کی ووٹنگ
5
نارتھ کیرولائنا کے ایک پولنگ اسٹیشن کے باہر الصبح ووٹروں کی لمبی قطار
6
پائن ول کے ایک پولنگ اسٹیشن میں ووٹ ڈالے جارہے ہیں
7
پائن ول کے ایک پولنگ اسٹیشن کے اندر ووٹر اپنی باری کے منتظر
8
پائن ول کے ایک پولنگ اسٹیشن میں ووٹنگ کے آغاز سے قبل انخابی عملہ حلف اٹھا رہاہے