مصر کی قومی فضائی کمپنی ’’ایجپٹ ایئر‘‘ کے منگل کی صبح اغوا ہونے والے ایک طیارے کے بیشتر مسافروں کو قبرص میں طیارہ اترنے کے بعد رہا کرا لیا گیا ہے۔ مصری ایئرلائن کا طیارہ ساحلی شہر اسکندریہ سے دارالحکومت قاہرہ جاتے ہوئے اغوا ہوا۔
مصر: اغوا شدہ طیارے سے بیشتر مسافر رہا

5
مصر کی قومی فضائی کمپنی کا کہنا ہے کہ چار غیر ملکی اور جہاز کا عملہ اغوا کیے جانے والے طیارے میں موجود ہیں۔

6
طیارے پر 26 غیرملکی سوار تھے جن میں آٹھ امریکی، چار برطانوی، چار ڈچ، دو بیلجیئین، ایک فرانسیسی، ایک اطالوی، دو یونانی اور ایک شامی شہری شامل ہیں۔

7
لارنکا ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن معطل کر دیا گیا ہے اور اس طرف آنے والی پروازوں کا رخ دوسرے شہروں کی جانب موڑ دیا گیا ہے۔

8
مصر کے ہوا بازی کے حکام نے کہا کہ یہ طیارہ ایم ایس 181 ایئربس ہے۔