بدھ کو امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن کے حلف اٹھاتے ہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے عہدے سے سبک دوش ہو جائیں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا چار سالہ دورِ صدارت سیاسی اعتبار سے تو یادگار رہا ہے، لیکن ٹرمپ اپنے مزاج اور چہرے کے منفرد تاثرات کے حوالے سے بھی مشہور رہے۔ دیکھیے ڈونلڈ ٹرمپ کی کچھ یادگار اور دلچسپ تصاویر۔
ڈونلڈ ٹرمپ، منفرد تاثرات رکھنے والے صدر
1
سن 2016 میں صدر منتخب ہونے سے قبل انتخابی مہم کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ امریکی ریاست کولاراڈو میں ایک انتخابی ریلی کے دوران بچوں کو گود میں اٹھا کر چپ کرانے کی کوشش کرتے دکھائی دیے۔
2
وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ نے ٹرک چلانے والوں کی نمائندہ تنظیم کے ارکان سے ملاقات کی اور ٹرک میں بیٹھ کر ان کا استقبال کیا۔
3
وائٹ ہاؤس کے روز گارڈن کی گھاس تراشتا یہ بچہ فرینک ہے جس نے صدر ٹرمپ کو خط لکھا تھا اور اپنی خواہش کا اظہار کیا تھا کہ وہ وائٹ ہاؤس کے گارڈن میں کام کرنا چاہتا ہے۔ فرینک کو ستمبر 2017 میں وائٹ ہاؤس بلایا گیا جہاں اس نے پورا دن گزارا، صدر ٹرمپ سے ملاقات کی اور گھاس بھی تراشی۔
4
جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں کی تنظیم 'آسیان' کے 2017 میں ہونے والے اجلاس میں صدر ٹرمپ عالمی رہنماؤں کے ساتھ ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے نظر آئے۔