لال، ہرا، پیلا، گلابی اور دیگر ڈھیر سارے رنگوں سے سجا تہوار 'ہولی' ہندو برادری کا دوسرا سب سے بڑا تہوار ہے۔ بھارت سمیت دنیا بھر میں جہاں جہاں ہندو مت کے ماننے والے موجود ہیں وہاں یہ تہوار بہت جوش و خروش سے منایا جاتا ہے۔
ہولی: دلکش رنگوں سے سجا تہوار
13
ہولی سے ایک رات پہلے علامتی طور پر خشک لکڑیوں کو جلایا جاتا ہے۔ اسے 'ہولیکا دہن' کہا جاتا ہے۔ ہندوؤں کے مذہبی عقائد کے مطابق ہولی سے ایک رات پہلے وشنو دیوتا کے ایک عقیدت مند پرلاد کو جلا وطن ہونے سے روکنے کی یاد میں یہ رسم ادا کی جاتی ہے۔