پاکستان کے دو صوبوں پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لیے ہفتہ کو ووٹ ڈالے گئے۔اس مرحلے میں پنجاب کے 12 اضلاع کے علاوہ کراچی کے چھ اضلاع میں مقامی حکومت کے نمائندوں کے انتخاب کے لیے پولنگ کے عمل کا آغاز صبح ساڑھے سات بجے ہوا جو بغیر کسی وقفے کے شام ساڑھے پانچ بجے تک جاری رہا۔
بلدیاتی انتخابات کا تیسرا مرحلہ
9
پہلے اور دوسرے مراحل میں پنجاب میں حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے علاوہ آزاد امیدواروں کا پلہ بھاری رہا جبکہ سندھ میں پیپلز پارٹی اکثریتی جماعت کے طور پر سامنے آئی۔
10
ووٹ ڈالنے کے لیے ضروری ہے کہ ووٹر شناختی کارڈ ہمراہ لائے تاہم شناختی کارڈ زائد المعیاد ہونے کی صورت میں بھی وہ ووٹ ڈال سکے گا۔