امریکہ کے باسکٹ بال اسٹار پلیئر کوبی برائنٹ لاس اینجلس کے نزدیک ایک ہیلی کاپٹر حادثے اپنی 13 سالہ بیٹی جیانا اور دیگر پانچ افراد کے ہمراہ ہلاک ہوگئے۔ ان کی موت پر ان کے ہزاروں مداح افسردہ ہیں۔
باسکٹ بال اسٹار کوبی برائنٹ کی یاد میں
5
کوبی برائنٹ کی یاد میں لوئر مینشن ہائی اسکول کے باہر عقیدت مندوں کی بڑی تعداد جمع ہوئی۔
6
کوبی برائنٹ کی رہائش گاہ اسٹپلز سینٹر کے باہر بھی ان کے مداحوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہا۔ کئی خواتین جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور زار و قطار رونے لگیں۔
7
کوبی برائنٹ اور ان کی شریک حیات وینیسیا کی چار بیٹیاں تھیں۔ جن میں جیانا، نتالیہ، بیانسا اور کیپری شامل ہیں جب کہ جیانا اتوار کو حادثے میں والد کے ہمراہ موت کا شکار ہوئیں۔
8
مداحوں کے ساتھ ساتھ کوبی برائنٹ کی موت پر سابق امریکی صدور نے بھی اظہار افسوس کیا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کوبی برائنٹ کی ہلاکت کو بہت بُری خبر قرار دیا جب کہ سابق صدر براک اوباما نے ایک ٹوئٹر پیغام میں کوبی برائنٹ کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔