دنیا کے درجنوں ممالک کرونا وائرس کا سامنا کر رہے ہیں۔ وائرس کے پھیلاؤ نے دُنیا بھر میں نظام زندگی جزوی طور پر معطل کر دیا ہے۔ مختلف ممالک اپنے طور پر وائرس کے آگے بند باندھنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔
کرونا وائرس کے خلاف لڑتی دُنیا

1
ویتنام میں غیر ملکی سیاح کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر فیس ماسک استعمال کر رہے ہیں۔

2
بنکاک میں بھی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے دوران حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔ بدھ مت کے ماننے والوں کے اکثریتی ملک میں مذہبی رہنما (بھکشو) نے ماسک پہن رکھا ہے۔

3
جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں پیر کو کرونا وائرس کے 46 کیسز رپورٹ ہوئے۔ وہاں کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مختلف مقامات پر اسپرے کیا جا رہا ہے۔

4
آسٹریلیا نے اعلان کیا ہے کہ تمام غیر ملکی مسافروں کو 14 دن تک لازمی قرنظینہ میں رہنا ہوگا جہاں ان کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ ہو گا اور متاثرہ افراد کا علاج کیا جائے گا۔